Sunday, May 12, 2024

لاہور میں اسموگ نے پنجے گاڑھنا شروع کر دئیے

لاہور میں اسموگ نے پنجے گاڑھنا شروع کر دئیے
October 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) باغوں کے شہر میں اسموگ شروع ہو گئی۔

مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گلبرگ، والٹن، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں اسموگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق باغوں کا شہر لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ فضا میں مضر صحت زرات حد سے تجاوز کر گئے۔ شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 211 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں سب سے زیادہ مسلم ٹاون کا علاقہ متاثر ہے جس میں فضائی آلودگی کی شرح 415 تک پہنچ گئی۔ کوٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈکیس 373 جبکہ فتح گڑھ کے علاقہ میں 304 ریکارڈ کی گئی۔

طبی ماہرین کہتے ہیں فضائی آلودگی گلے، آنکھ اور سانس کی بیماریوں کا باعث ہے۔ شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔