Friday, April 19, 2024

لاہور میں اسموگ سے ہر شہری کی صحت کو خطرہ ہے، ایمنسٹی

لاہور میں اسموگ سے ہر شہری کی صحت کو خطرہ ہے، ایمنسٹی
November 22, 2019
لندن (92 نیوز) شہر لاہور بدترین فضائی آلودگی کی زد میں آ گیا، اسموگ کا راج برقرار ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق لاہور کے ہر شہری کی صحت کو خطرہ ہے۔ مسلسل فضائی آلودگی اوراسموگ نے زندہ دلان لاہور کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، لاہور اور اطراف میں اسموگ کا راج ہے، فضائی آلودگی کے باعث لاہور کے اسکولوں میں آج تعطیل ہے۔ شہر کی خطرناک فضانے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شہر میں انتہائی نقصان دہ ہوا اور فضائی آلودگی کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنوبی ایشیا کی کارکن رمل محی الدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاہور کے سموگ سے نمٹنے کے لیے ناکافی اقدامات کی وجہ سے ہیومن رائٹس کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ نقصان دہ فضا شہر میں موجود ہر کسی کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔ فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ جب کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے میں محکمہ ماحولیات ناکام رہا ہے۔