Thursday, May 9, 2024

لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ، 20 کلو تھیلے کی قیمت 972 روپے کر دی گئی

لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ، 20 کلو تھیلے کی قیمت 972 روپے کر دی گئی
June 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ 20 کلو تھیلے کی قیمت 972 روپے کر دی گئی۔ چکی کا آٹا بھی 65 روپے فی کلو ہو گیا۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق رمضان سے قبل آٹا 62 روپے فی کلو گرام تھا۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 2000 روپے میں مل رہی ہے۔ آٹا 65 روپے فی کلو سے کم میں فروخت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا حکومت اگر ریلیف دے گی تو ہم ریلیف دیں گے۔