Saturday, April 27, 2024

لاہور میں آٹا نایاب ہو گیا ، فلور ملوں نے بھی سپلائی کم کر دی

لاہور میں آٹا نایاب ہو گیا ، فلور ملوں نے بھی سپلائی کم کر دی
October 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ، شہری آٹے کے حصول کے لئے مارے مارے پھرنے لگے ،چند ایک دکانوں پراگر آٹا دستیاب ہے تووہاں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں آٹانایاب ہو گیا ،  بھوکوں مرنے کی صورتحال بننے لگی ، چکی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فلورملز نے بھی شہریوں کوآٹے کی فراہمی انتہائی کم کردی ہے۔

مارکیٹ میں بیس کلو کے تھیلے کی بجائے چندمقامات پر پندرہ کلوگرام آٹے کاتھیلانوسوساٹھ روپے میں بیچنے کاسلسلہ جاری ہے ، سستے آٹے کے حصول کے لیے شہریوں کی لائنیں لگ گئیں ، شہری آٹے کی کمیابی پربلبلااُٹھے۔

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے 92نیوز سے بات چیت میں کہا کہ درآمدی آٹاآنے پرصورتحال بہترہوجائے گی   ۔ آٹاچکی ایسوسی نے آٹا مزید مہنگاکرنے کاعندیہ دے دیاہے،جنرل سیکرٹری آٹاچکی ایسوسی ایشن عبدالرحمٰن کاکہنا ہے کہ گندم مہنگی مل رہی ہے سستاآٹا کیسے بیچیں؟۔