Tuesday, April 23, 2024

لاہور میں آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر چار دن ميں دو خودکشیاں

لاہور میں آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر چار دن ميں دو خودکشیاں
June 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر چار دن ميں دو خودکشیاں ہوئیں۔ لاہور پولیس نے پب جی گیم بند کرانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو مراسلہ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔ گیم کھیلنے سے منع کرنے پر گلشن عباس ملتان روڈ کے سولہ سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ والدین نے بیٹے کو گیم کھیلنے سے منع کیا، دلبرداشتہ ہو کر نوجوان زکریا نے پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔ مرنے کے بعد بھی نوجوان کے فون پر وہی گیم چل رہی تھی۔ اس سے پہلے صدر بازار کے علاقے میں بیس سالہ جوزف نے بھی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر پنکھے سے جھول کر خودکشی کی تھی۔ گیم کے خطرناک اثرات روکنے کیلئے لاہور پولیس بھی سرگرم ہو گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو پب جی گیم بند کرانے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گیم پر پاکستان بالخصوص لاہور میں پابندی لگائی جائے تاکہ کوئی اور نوجوان اس گیم کی وجہ سے خودکشی نہ کر سکے۔