Thursday, March 28, 2024

لاہور میں آلودگی کا راج برقرار، مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ

لاہور میں آلودگی کا راج برقرار، مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ
November 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور شہر میں آلودگی کا راج برقرار ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ کیا گیا۔

باغوں کے شہر لاہور میں آلودگی کا راج برقرار ہے، محکمہ ماحولیات کے مطابق ٹاون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 236 ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاؤن شپ کے علاقے میں 153 جبکہ لمز یونیورسٹی کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 391 ہے۔

ادھر لاہور شہر میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے پیش نظر تعلیمی ادارے گزشتہ روز سے تین دن کیلئے بند ہیں لیکن شہریوں کی جانب سے مسلسل ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکولوں سے چھٹیاں ملنے کے بعد بچے بلا خوف خطر کھیل کود میں مصروف ہیں۔

گزشتہ دونوں اسموگ کے پیش نظر صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ لاہور شہر میں تعلیمی ادارے 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔