Sunday, September 8, 2024

لاہور میں آزادی کپ کے سستے ٹکٹس نایاب، بینکوں کے باہر شائقین جمع

لاہور میں آزادی کپ کے سستے ٹکٹس نایاب، بینکوں کے باہر شائقین جمع
September 9, 2017

لاہور (92 نیوز) آزادی کپ کے سستے ٹکٹس نایاب ہو گئے۔ شائقین کرکٹ کی ٹکٹ کے حصول کیلئے بینکوں کے باہر شائقین جمع ہو گئے۔ ننھے بچے بھی ٹکٹ کے منتظررہے۔

پانچ سو کا ٹکٹ دو کرکٹ شائقین کا نعرہ بن گیا۔ بینکوں سے ورلڈ الیون کےساتھ قومی ٹیم کے تمام میچز کے پانچ سو والے ٹکٹس نایاب ہو گئے۔ لمبی قطاروں میں لگے کرکٹ شائقین کو پچیس سو والا ٹکٹ بھی نہ مل سکا۔

کرکٹ کے ننھے دیوانے بھی ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس ہیں۔ کہتے ہیں انکو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا بہت شوق تھا جو پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔  

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانچ سو کے ٹکٹس پہلے سے بک کر رکھے تھے مگر بے سود بینکوں میں صرف چار اور چھے ہزار کے ٹکٹس ہی موجود ہیں۔