Sunday, September 8, 2024

لاہور میں آزادی کپ کا میلہ سجنے میں دو روز باقی، شائقین پرجوش

لاہور میں آزادی کپ کا میلہ سجنے میں دو روز باقی، شائقین پرجوش
September 10, 2017

لاہور (92 نیوز) سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھلنے لگیں۔ دورہ زمبابوے اور پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈ الیون بھی پاک سرزمین پر ایکشن دکھانے کے لیے تیار ہے۔

طویل عرصے بعد پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کا وقت آن پہنچا، آزادی کپ کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں صرف دو دن باقی رہ گئے۔ کرکٹ لورز کا جوش وخروش آسمان کو چھونے لگا۔ ہر کوئی کرکٹ کے بخار میں مبتلا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 12 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔  

تاریخ پر نظر ڈالیں تو پاکستان نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ پاکستانی کھیلوں کی تاریخ کے لیے سیاہ ترین دن ثابت ہوا۔

 

 

آئی لینڈرز پر حملوں کے بعد بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور دیگر کئی ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ چھ سال بعد زمبابوے نے پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

2016 میں ہونے والے پی ایس ایل ٹو کا فائنل بھی لاہور میں کھیلا گیا جس میں کئی انٹرنیشنل اسٹار کھلاڑی بھی موجود تھے اور اب ورلڈالیون کا دورہ پاکستان، ملک میں کرکٹ کی بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

ورلڈ الیون میں فاف ڈوپلیسز، ڈیوڈ ملر، ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیرن سیمی، گرانٹ ایلیٹ، تمیم اقبال، سیموئل بدری، پاؤل کالنگ ووڈ، جارج بیلی، بین کٹنگ، ٹم پین اور تھیسارا پریرا شامل ہیں۔