Wednesday, May 22, 2024

لاہور میں آج اور کل کیلئے مکمل لاک ڈاؤن ، رمضان بازار اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے

لاہور میں آج اور کل کیلئے مکمل لاک ڈاؤن ، رمضان بازار اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے
May 1, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں آج اور کل کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ رمضان بازار ، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دکانیں، تندور اور چھوٹے گروسری اسٹورز کھلے رہیں گے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور شہر میں دو دن کیلئے مکمل طور پر لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ آج اور کل شہر بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس بھی مکمل طور پر بند رہی گئی۔ دو دن کیلئے صرف میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کہتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانیوالے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ کمشنر لاہور کے مطابق اس وقت کورونا کیسسز کی شرح 20 فیصد سے اوپر ہے جبکہ تین لاکھ 22 ہزار 415 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔