Thursday, March 28, 2024

لاہور میں 8روزہ گل داؤدی کی نمائش کا آغاز ہو گیا

لاہور میں 8روزہ گل داؤدی کی نمائش کا آغاز ہو گیا
November 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں 8 ٓٹھ روزہ گلِ داؤدی کی نمائش کا آغاز ہو گیا۔جیلانی پارک میں ہر طرف رنگوں کی بہار آگئی،نمائش دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد کھنچی چلی آئی، بچے بوڑھے اور مردو خواتین سب ہی حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ خوبصورت رنگ ایک فرحت کا احساس دیتے ہیں، ان رنگوں کو پھولوں کی شکل میں عوام کے سامنے لاہور کے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش میں پیش کی گیا ہے،جس میں ڈھائی سو سے زائد اقسام کے پھول سجائے گئے ہیں۔ پھولوں کی نمائش سے ہر طرف  رنگوں کی بہارچھاگئی، خوشنما پھولوں نےجیلانی پارک میں آئے شہریوں پرسحر طاری کردیا، لاہوری کہتے ہیں تازہ پھول دیکھ کر دماغ بھی تروتازہ ہو جاتا ہے اور قدرت پر رشک آتا ہے۔ سرخ،نیلا،پیلا،فیروزی ہر رنگ کے پھول نمائش میں موجود ہیں جن کو دیکھ کر موسم کی تازگی کے ساتھ روح بھی تازہ ہو جاتی ہے۔