Tuesday, April 16, 2024

لاہور میں 6 ایس ایچ اوز بھی کورونا کی زد میں آگئے

لاہور میں 6 ایس ایچ اوز بھی کورونا کی زد میں آگئے
June 8, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وباء نے پولیس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاہور میں 6 ایس ایچ اوز بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے۔ ایس ایچ او لاری اڈہ شیخ عدنان سلطان، تھانہ غازی آباد کے اسد عباس باغبانپورہ کے محمد رضا اور ڈیفنس بی کے محمد اسد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ ایس ایچ او مناواں نیئر نثار اور ایس ایچ او سرور روڈ شعیب خان بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے۔ اب تک پولیس کے 6 اہلکار کورونا کا شکار ہو کر شہید ہوچکے۔