Saturday, May 11, 2024

لاہور میں 2 مختلف حادثات میں 4 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

لاہور میں 2 مختلف حادثات میں 4 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
September 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں 2 مختلف حادثات میں 4 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ کوٹ لکھپت گجر کالونی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ رائیونڈ فلائی اوور پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار پل سے نیچے جاگرا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون نصرین بی بی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 14سالہ عثمان، 3 سالہ حسن اور 6 سالہ مقدص اور انکی والدہ 45 سالہ نصرین شامل ہیں ۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔