Friday, April 19, 2024

لاہور میں 2 سالہ بچی کو یرغمال بنا کر اسکی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

لاہور میں 2 سالہ بچی کو یرغمال بنا کر اسکی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
August 27, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں 2 سالہ بچی کو یرغمال بنا کر اسکی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

مغلپورہ کی رہائشی خاتون کو سیف نامی ملزم نوکری کا جھانسہ دے کر رکشے میں لے گیا۔ ناچ گھر گراؤنڈ میں گن پوائنٹ پر دوافراد خاتون سے زیادتی کرتے رہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

اس سے پہلے گلبرگ میں بھی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ چوہنگ کے علاقے میں وہاڑی سے آئی ماں بیٹی کو بھی رکشے میں لے جا کر ملزموں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔