Saturday, April 27, 2024

لاہور میں 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں مکمل

لاہور میں 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں مکمل
July 5, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے  عید الاضحیٰ کے موقع پر  شہر کے 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ،اس بار لگائی جانیوالی منڈیاں شہری آبادی سے 10 سے 45 کلو میٹر کے  فاصلے پر لگائی جائیں گی۔

کورونا وباء کے باعث عید الاضحیٰ کے موقعہ  پر مویشی منڈیاں لگائے جانے کا معاملہ ، ضلعی انتظامیہ لاہور نے  شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔ اس دفعہ لگائی جانیوالی منڈیاں شہری آبادی سے 10 سے 45 کلو میٹر کے  فاصلے پر لگائی جائیں گئیں ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان مویشی منڈیوں میں  13 لاکھ 34ہزار چھوٹے جبکہ  3 لاکھ 15 ہزار بڑےجانوروں کی گنجائش ہوگی  ۔ واہگہ زون میں لکھو ڈیر رنگ کے مقام پر 1100 کنال پر محیط مویشی منڈی لگے گی ، نشترزون میں پرانا کاہنہ فیروزپورروڑ پر  63 سو کنال اراضی پر جبکہ پائن ایونیو روڑ پر 700 کنال اراضی پر مویشی منڈی سجے گی۔

فروٹ ویجی ٹیبل مارکیٹ کاچھا میں 800 کنال پر منڈی لگے گی جہاں 72 ہزار چھوٹے جبکہ 18ہزار بڑے جانور لائے جا سکیں گئے ۔

گلبرگ زون میں ڈی ایچ اے فیز نائن میں  23 سو کنال اراضی پر مویشی منڈی لگائی جائیگی ۔

کاہنہ کاچھا روڑ پر 300 کنال اراضی پر جبکہ راوی زون میں سگیاں کے مقام پر 20 ایکڑ پر منڈی لگے گی ۔ اسی طرح علامہ اقبال زون میں چار مویشی منڈیالگائی جائیں گئیں ۔

این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاؤن110 ایکڑ اراضی پر جبکہ مانگا منڈی میں 900 کنال پر منڈی لگائی جائیگی ۔

رائیونڈ سندر روڑ پر 100 ایکڑ پر جبکہ شاہ پور کانجراں  میں 450 کنال پر  محیط منڈی لگے گی ۔ داتا گنج بخش زون کےزیر کنٹرول حضرت عثمان غنی روڑ سگیاں  پر 17 ایکڑ پر محیط رقبے پر منڈی لگے گی۔