Thursday, March 28, 2024

لاہور میٹرو بس کا روٹ شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن تک بڑھانے کا فیصلہ

لاہور میٹرو بس کا روٹ شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن تک بڑھانے کا فیصلہ
January 3, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میٹروبس پراجیکٹ کا روٹ شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہےوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ میٹروبس پراجیکٹ کا روٹ پانچ کلومیٹر مزید بڑھانے سے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں خصوصاً انفراسٹرکچر کے پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا جبکہ لاہور میٹروبس پراجیکٹ کا روٹ شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔۔۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میٹروبس پراجیکٹ کا روٹ پانچ کلومیٹر مزید بڑھانے سے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ تعمیر پنجاب حکومت کی پالیسی ہے۔ معیشت کے فروغ کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ شہبازشریف نے ہدایت کی کہ متعلقہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔