Saturday, April 20, 2024

لاہور موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم وقار الحسن گرفتار ، ملزم سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل

لاہور موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم وقار الحسن گرفتار ، ملزم سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل
September 13, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم وقار الحسن کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کر دیا گیا۔ موٹروے پر زیادتی کیس میں خود کو پولیس کے سامنے پیش کرنے والے ملزم کے حق میں بیانات آنے لگے۔ فیروزوالا کے علاقہ قلعہ ستار کے رہائشی وقار الحسن کے اہلخانہ اور اہل محلہ اس کے حق میں صفائیاں پیش کرنے لگے۔ مبینہ ملزم وقار الحسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا نیک جبکہ چار بیٹیوں اور دو بیٹو کا باپ ہے۔ بھائی نے کہا کہ وقار محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا ہے وہ غلط کام نہیں کرتا۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے دکان میں بلاوجہ توڑ پھوڑ کی ، وہ بیس سال سے وقار کو جانتے ہیں بالکل بھی ایسا نہیں ہے۔ وقار الحسن نے خود کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش کیا جبکہ مرکزی ملزم عابد تاحال فرار ہے۔ ادھر ملزم کے مطابق موٹروے واقعہ سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ جس نمبر سے پولیس مجھ تک پہنچی وہ میرے برادر نسبتی عباس کے استعمال میں ہے۔