Sunday, May 19, 2024

لاہور: موٹر سائیکل سوار خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

لاہور: موٹر سائیکل سوار خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار
June 12, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شیرا کوٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار تیس سالہ خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ شاہ فرید کالونی میں پیش آیاجہاں نامعلوم افراد موٹر سائیکل سوار تیس سالہ فرح سجاد پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہےدوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ عداوت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہےتاہم مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔