Friday, April 19, 2024

لاہور : مون مارکیٹ اور گردونواح سے دوران سرچ آپریشن 15مشتبہ افراد گرفتار

لاہور : مون مارکیٹ اور گردونواح سے دوران سرچ آپریشن 15مشتبہ افراد گرفتار
April 26, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن  مون مارکیٹ   کے  گردو نواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کے مطابق اقبال ٹاون میں واقع مون مارکیٹ کے قریب سرچ آپریشن کے دوران لوگوں کی جامع تلاشی لی گئی اور شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر پندرہ مشکوک افراد کو حراست میں لیے لیا گیا، پولیس نے تمام مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا، سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر کیا گیا۔