Friday, April 19, 2024

لاہور : موسم سرما کے نئے ملبوسات متعارف کرانے کےلئے فیشن شو

لاہور : موسم سرما کے نئے ملبوسات متعارف کرانے کےلئے فیشن شو
December 9, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں موسم سرما کے نئے ملبوسات متعارف کرانے کےلئے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ جیولری اور دھنک رنگوں کے ملبوسات پہنے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے جبکہ انارکلی کی خوبصورت پرفارمنس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی بینکوئٹ ہال میں منعقدہ فیشن شو میں ماڈلز نے روایتی جیولری پہن کر ریمپ پر واک کی۔ شو میں مختلف پارٹی ویئر ڈریسز کے ساتھ انارکلی کی داستان کو بھی بڑے خوبصورت اندازمیں پیش کیا گیا۔ تقریب میں نجی کاسمیٹکس کمپنیز کی جانب سے مقامی بیوٹیشنز کی تیار کردہ دلہنوں کا مقابلہ بھی ہوا اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ فیشن شو میں حصہ لینے والی نئی ماڈلز کا کہنا تھا کہ ایسے پلیٹ فارم انہیں پہچان دلانے کےلئے بےحد ضروری ہیں۔ تقریب میں شرکاءکی دلچسپی کیلئے نئے گلوکاروں نے گانے بھی گائے اور حاضرین سے داد سمیٹی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف تفریح کے موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے آنے کا موقع ملتا ہے۔