Monday, May 6, 2024

لاہور : منشیات فروشوں کے جھگڑے میں دوافراد قتل ،لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

لاہور : منشیات فروشوں کے جھگڑے میں دوافراد قتل ،لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج
December 12, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں منشیات فروشوں کےجھگڑےنےپانچ بیٹیوں  کے سر سے باپ کاسایہ چھین لیا لواحقین قتل ہونےوالےدونوں افراد کی لاشیں سڑک پررکھ کر کئی گھنٹے سراپا احتجاج بنے رہے،پولیس نےایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کےمطابق باپ کی لاش کے سامنے  انصاف کے لیے دہائی دیتی یہ بیٹیاں ہیں مقتول محمد یوسف کی  جوجمعہ کے روز منشیات فروشوں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنا جبکہ  راہگیر خاتون شمیم بی بی  بھی ملزمان کی گولیوں  کی زد میں آگئی مقدمہ درج ہونےکےباوجود ملزمان گرفتارنہ ہوئے تولواحقین لاشیں سڑک پر  رکھ کر والٹن روڈ پر  سراپا احتجاج بن گئے ۔ مسلم لیگ نون کے ایم پی اے میاں نصیر موقع پر پہنچے مگر مظاہرین نے ان کی ایک  نہ سنُی اس دوران مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑی پر ڈنڈے برسائے اور توڑ پھوڑ کی۔ احتجاج کے باعث ڈیفنس موڑ پر ٹریفک جام ہو جانے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،وزیرااعلی پنجاب شہباز شریف کے احکامات  کے بعد  پولیس نےایک ملزم کوگرفتارکر لیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ۔