Thursday, May 2, 2024

لاہور ، مناواں میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر کے گھر پر شدید فائرنگ

لاہور ، مناواں میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر کے گھر پر شدید فائرنگ
June 24, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر شدید فائرنگ  ہوئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی گئی۔ لاہور کے علاقے مناواں میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور کے نائب صدر کے گھر پر شدید فائرنگ  کی گئی۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور کے نائب صدر طاہر اعوان نے فائرنگ کا الزام نفیس جٹ گروپ پر لگاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے امیدوار کی حمایت کرنے پر فائرنگ کی گئی ۔ طاہر اعوان کے مطابق 10 افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جو زبردستی حویلی بند کروانا چاہتے تھے ۔ فائرنگ کے واقعہ پر ملزموں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ مناواں میں درخواست دے دی گئی ہے تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔