Monday, September 16, 2024

لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4ڈاکو ہلاک

لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4ڈاکو ہلاک
February 4, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مناواں کے علاقے میں پولیس ڈاکوؤں کو دیگر ملزموں کی نشاندہی کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور انہیں فرار کرانے کی کوشش کی۔

اس دوران چار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم وہاں سے بھاگ نکلے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا۔ ہلاک ڈاکو پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔