Tuesday, April 23, 2024

لاہور: ملک پارک میں ڈاکوؤں نے کئی شہریوں کو لوٹ لیا

لاہور: ملک پارک میں ڈاکوؤں نے کئی شہریوں کو لوٹ لیا
November 28, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور میں ڈاکوراج جاری ہے۔ ملک پارک کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر خاتون سمیت چار شہریوں کو لوٹ لیا۔ پولیس کال کرنے کے باوجود تاخیرسے پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملک پارک میں تین ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر خاتون سمیت چار شہریوں کو نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

ڈاکو اطمینان سے کارروائی مکمل کرنے کے بعد متاثرہ افراد کو رسیوں سے باندھ کر باآسانی فرار ہو گئے۔

راہگیروں نے متاثرہ افراد کو رسیوں سے آزاد کرایا۔ متاثرہ افراد کے مطابق پولیس متعدد بار کال کرنے کے باوجود تاخیرسے پہنچی۔ پولیس نے متاثرین کی شکایت پہ کارروائی شروع کردی ہے۔۔