Thursday, April 25, 2024

  لاہور : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی ،مظاہرین کے بھارت کے خلاف نعرے

   لاہور : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی ،مظاہرین کے بھارت کے خلاف نعرے
October 27, 2015
لاہور(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف لاہور میں ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، مظاہرین نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کےمطابق یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی میں مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ کے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے اور بھارت کی طر ف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کرایا جائے ۔