Friday, April 19, 2024

لاہور ، مقامی این جی او کے زیر اہتمام 25 سے زائد اجتماعی شادیوں کی تقریب

لاہور ، مقامی این جی او کے زیر اہتمام 25 سے زائد اجتماعی شادیوں کی تقریب
December 15, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کی ایک مقامی این جی او نے  پچیس سے زائد اجتماعی شادیوں کااہتمام کیا ۔ سرخ لباس میں ہنستے مسکراتے چہرے اپنی ازدواجی زندگی کی نئی شروعات پر خوش دکھائی دیئے ، تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اوردیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے  نوبیاہتا جوڑوں کو خوب دعائیں دیں  جبکہ  تقریب کے شرکاء نے غریب بیٹیوں کی شادی کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ایسی تقریبات کے اہتمام کو خوب سراہا  اور مخیر حضرات کے اس کار خیر میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔