Sunday, September 8, 2024

لاہور: معمولی تکرار پر قتل ہونیوالےدونوجوانوں کےورثاء کا لاشیں سڑک پر رکھ کراحتجاج

لاہور: معمولی تکرار پر قتل ہونیوالےدونوجوانوں کےورثاء کا لاشیں سڑک پر رکھ کراحتجاج
July 11, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں معمولی تکرار پر قتل ہونے والے دو نوجوانوں کے ورثاء نے ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف لاشیں سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا اور بابوصابو چوک میں دھرنا دے دیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام کئی گھنٹے تک معطل رہا۔ تفصیلا ت کےمطابق لاہور کے علاقے کوٹ گھمن کے رہائشی دو چچازادبھائیوں وقاص اور مجاہد کی یوسی چودہ کے وائس چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شوکت کے بھتیجوں سکندر اور اکرم عرف کاکا کے ساتھ گزشتہ رات تلخ کلامی ہوئی  نوبت وقاص اورمجاہد کے قتل تک جاپہنچی ورثاء نے پولیس پر ملزموں کی طرفداری کا الزام عائد کرتے ہوئے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بابوصابو چوک میں دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کا نظام کئی گھنٹے تک مفلوج رہا  مقتولین کے ورثاء کا کہنا تھا کہ وائس چیئرمین شوکت نے اپنے بھتیجوں کو شہ دے کر مجاہد اور وقاص پر گولیاں چلوائیں جس سےدونوں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی طرف سے ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر کارروائی کرکے تمام ملزموں کو گرفتار نہ کیا تو وہ ایک بار پھر سڑک پر آ کر شدید احتجاج کریں گے۔