Friday, April 26, 2024

لاہور: معمولی تلخ کلامی پر بچےکے والدین نے سکول پرنسپل کی جان لے لی

لاہور: معمولی تلخ کلامی پر بچےکے والدین نے سکول پرنسپل کی جان لے لی
March 20, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں معمولی تلخ  کلامی پر بچے کے والدین نے سکول پرنسپل کو بہیمانہ تشدد  کا نشانہ بنا کرجان لےلی مقتول کی بیوہ اورچاربیٹیاں بھری دنیا میں بےسہاراہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے شادباغ واسا کالونی میں واقع نجی سکول میں بچے کا سکول سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر راشد اوراس کے اہلخانہ نے 60 سالہ پرنسپل رضوان تنویر کوتشددکانشانہ بناڈالا۔ تشدد کےباعث  پرنسپل بے ہوش ہو کر زمین پر گر گیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تشدد کے بعد ملزم اور اس کے اہلخانہ  گھروں کو تالے لگاکرفرارہوگئے مرحوم رضوان تنویر کی بیوہ ،بیٹی اور عینی شاہدین نے بتایا کہ رضوان تنویر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بادامی باغ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاجبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔