Thursday, May 9, 2024

لاہور، مصطفیٰ آباد موٹر سائیکل سوار بہن بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

لاہور، مصطفیٰ آباد موٹر سائیکل سوار بہن بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق
August 9, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں موٹر سائیکل سوار بہن بھائیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائیوں پر بیجنگ انڈرپاس کے قریب فائرنگ کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی ثقلین موقع پر دم توڑ گیا، دوسرا بھائی حسین اور بہن علیشا زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی۔