Friday, April 26, 2024

لاہور، مصری شاہ میں دو گروپوں میں فائرنگ، 2 جڑواں بھائی جاں بحق

لاہور، مصری شاہ میں دو گروپوں میں فائرنگ، 2 جڑواں بھائی جاں بحق
December 1, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 جڑواں بھائی فیضان اورعبدالرحمان جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا کزن منیر حسین زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں پارٹیاں منشیات فروش ہیں، باہمی اختلافات کی وجہ سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے مرکزی ملزم آصف مسیح کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔