Thursday, April 25, 2024

لاہور مسلسل چھٹے روز بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر، ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے زائد ریکارڈ

لاہور مسلسل چھٹے روز بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر، ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے زائد ریکارڈ
November 20, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور مسلسل چھٹے روز بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔ شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق ٹاؤن شپ میں 419، ٹاؤن ہال کے علاقے میں 206 جبکہ اسمبلی ہال کے علاقے میں 428 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

ماہر ماحولیات پروفیسر ساجد احمد کہتے ہیں اسموگ کی بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ اس پر قابو پانے کیلئے ہمیں ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے فضائی آلودگی سے گلے، آنکھ اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ سانس کے مریض احتیاط کریں اور شہری کورونا ایس او پیز پر علمدرآمد کریں۔

ادھر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کا فضائی آلودگی کا باعث بننے والی فیکڑیوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔