Tuesday, April 30, 2024

لاہور : مریض کے لواحقین نے میو ہسپتال کے دوڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،فوٹیج نائنٹی ٹو نیو زکو موصول

لاہور : مریض کے لواحقین نے میو ہسپتال کے دوڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،فوٹیج نائنٹی ٹو نیو زکو موصول
December 17, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں مریض کے لواحقین نے میو اسپتال کے دو ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،،نائنٹی ٹو نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ تفصیلات کےمطابق میو ہسپتال میں ڈاکٹروں پر تشدد کا  یہ واقعہ مریض کو تاخیر سے دیکھنے پر پیش آیا گوالمنڈی کے رہائشی شخص کو اہلخانہ ہسپتال میں لے کر آئے جہاں  انھیں تھوڑی دیر انتظار کرنا پڑا جس پر  وہ طیش میں آگئے نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ ہسپتال کے وارڈ میں ڈاکٹر سعد  اور ڈاکٹر حسیب پر تشددکیا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد میو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔