Friday, May 3, 2024

لاہور : مردار اور مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالے مزید 3افراد گرفتار

لاہور : مردار اور مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالے مزید 3افراد گرفتار
August 3, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میںمردار اور مضر صحت گوشت فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے والے مزید تین قصابوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے چاہ میراں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھینسوں کے چند دن کے بچھڑوں کا گوشت فروخت کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ مکروہ کاروبار کرنے والے تینوں ملزموں کیخلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔ ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسرڈاکٹر راحت کا کہنا ہے ملزم کافی عرصے سے مضر صحت اور مردار گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف کارروائی تو کی جارہی ہے لیکن مناسب قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہ صرف جلد ہی سلاخوں سے باہر ہوتے ہیں بلکہ پھر وہی دھندہ شروع کردیتے ہیں۔