Saturday, April 27, 2024

لاہور ، مذہبی رہنما امام کعبہ کو آج عشائیہ دینگے

لاہور ، مذہبی رہنما امام کعبہ کو آج عشائیہ دینگے
April 16, 2019

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں آج اہم مذہبی رہنما  امام کعبہ ڈاکٹرشیخ عبداﷲ بن عوادالجہنی کے اعزاز میں عشائیہ دینگے ۔

امام کعبہ کو لاہور کے معروف فائیو سٹارہوٹل میں عشائیہ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسرساجد میر،امیر جے یو آئی (ف)مولانافضل الرحمان، امیرجماعت اسلامی سراج الحق، صدر جے یو پی پیراعجازہاشمی اور ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی طرف سے دیا جائے گا۔ 

گزشتہ روز امام کعبہ نے صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر اسد قیصر سے ملاقات کی تھی ۔ امام کعبہ شیخ عبداﷲ عود الجہنی نے گزشتہ روز ملاقاتوں مین کہا ہے کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نا اتفاقی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے