Monday, September 16, 2024

لاہور : مدرسے کی چھت گرنے سے  4 طالبعلم زخمی

لاہور : مدرسے کی چھت گرنے سے  4 طالبعلم زخمی
August 7, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مدرسے کی خستہ حال چھت مرمت کے دوران زمیں بوس ہو گئی جس سے چار طالبعلم ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بیدیاں روڈ پر واقع لدھڑ گاؤں میں بارش کے پانی سے بچاؤ کے لیے مدرسے کی چھت کی مرمت کی جا رہی تھی،  مٹی ڈالی گئی تو خستہ حال چھت بوجھ برداشت نہ کر سکی اور زمیں بوس ہو گئی۔ مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت کافی بوسیدہ ہو چکی تھی اور بارش کے دوران پانی ٹپکتا رہتا تھا مرمت کا کام شروع کیا تو چھت گرگئی۔