Wednesday, April 24, 2024

لاہور ،مختلف علاقوں میں سموگ سے حد نگاہ کم ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور ،مختلف علاقوں میں سموگ سے حد نگاہ کم ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
October 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہورکےمختلف علاقوں میں سموگ،حد نظر کم ہو گئیجس سے شہریوں کو شدید مشکلات  کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق پی ایم10کی سطح 120پرٹیکیولیٹ میٹر تک جا پہنچی ہے ۔ لاہورمیں صبح اورشام کے اوقات میں گرد اورسموگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں، محکمہ ماحولیات کے مطابق شہر میں سموگ پی ایم 10 کی سطح 120 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی ہے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیاہے۔ صبح اورشام کے اوقات میں خنکی بڑھتے ہی سموگ لاہور شہر کی فضاؤں میں ڈیرے ڈالنے لگی، محکمہ ماحولیات کے اعدادو شمار کے مطابق شہر میں سموگ پی ایم 10کی سطح 120پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ پی ایم دو اعشاریہ پانچ کی سطح 35پرٹیکیولیٹ میٹر تک جا پہنچی ہے۔ البتہ ماہرینِ موسمیات نے بارش کی صورت میں سموگ کی کمی کی امید ظاہر کی ہے، دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور ہسپتالوں میں سموگ کے حوالے سے آگاہی کاونٹر قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کاونٹرز سے مریضوں میں  مفت ماسک تقسیم  کیے جائیں گے  جبکہ اسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کے لیے آئیسولیشن وارڈ بھی قائم کیے جائیں گے۔ اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سموگ سے متاثرہ  مریضوں کا ڈیٹا محکمہ کو بھجوایا جائے۔