Sunday, September 8, 2024

لاہور: مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، ٹریفک وارڈنز ناکام

لاہور: مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، ٹریفک وارڈنز ناکام
January 18, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بدترین ٹریفک جام ہوگئی منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہوگیا جبکہ  ٹریفک وارڈنز ٹریفک بحال کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے  شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک وارڈن کی نااہلی کی ساری سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے ۔