Thursday, April 25, 2024

لاہور، مختلف شعبوں کے سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے دھرنا دے کر بیٹھ گئے

لاہور، مختلف شعبوں کے سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے  کیلئے دھرنا دے کر بیٹھ گئے
April 19, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) صوبائی دار الحکومت میں احتجاج کا سلسلہ رک نہ سکا، بجٹ سے قبل ہی مختلف سرکاری شعبوں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے سمیت مطالبات کے حق میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے ۔ مظاہرین نے مطالبات پورےہونےتک احتجاج جاری رکھنے کااعلان بھی کردیا۔ لاہور میں احتجاج کاسلسلہ رک نہ سکا ۔ بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے سمیت مطالبات کے حق میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ۔ دوسرے روز احتجاج شروع ہوتے ہی ملازمین نے واپڈا ہاؤس میں  گھسنے کی کوشش کی ،تاہم  پولیس کی مدد سے  صورتحال کو کنٹرول کیا گیا۔لیسکو مظاہرین نے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا ۔ دوسری جانب سول سیکرٹریٹ کے باہر پنجاب پروفیسرز اینڈ  لیکچرز ایسوسی ایشن کا دھرنا دوسرے روز  میں داخل ہوگیا ہے ، اساتذہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے  ہیں  ،جب کہ ڈی جی ہیلتھ آفس کے سامنے ویکسینٹرز کنٹریکٹ سے مستقل کر نے کے مطالبے پر احتجاج  جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جامعہ پنجاب کے طلبہ اور طالبات نے بھی  اسلامک سینٹر سے وائس چانسلر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی ، طلبہ کا مطالبہ تھا کہ  فیسوں میں کمی کی جائے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔