Sunday, September 8, 2024

لاہور : محلے داروں کی لڑائی میں دس سالہ بچی کو گلا گھونٹ کر مار دیا گیا

لاہور : محلے داروں کی لڑائی میں دس سالہ بچی کو گلا گھونٹ کر مار دیا گیا
July 4, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں محلے داروں کی لڑائی نے دس سالہ بچی کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں باپ بیٹے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے فردوس پارک کے رہائشی پرویز کا محلے دار عابد کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ اس دوران عابد نے مبینہ طور پر سہیل کی بیٹی دس سالہ مناہل کا گلا دبا دیا جسے تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کے قتل کے الزام میں عابد اور اس کے باپ اشفاق کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی جبکہ بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔