Tuesday, April 30, 2024

لاہور: محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی سخت، مشکوک افراد کیخلاف کارروائیاں، چار افراد گرفتار

لاہور: محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی سخت، مشکوک افراد کیخلاف کارروائیاں، چار افراد گرفتار
October 16, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) حساس اداروں نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشکوک افراد کیخلاف کارروائی کے دوران لاہور ایئرپورٹ کے قریب رہائشی کالونی سے چار مشکوک افراد اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملک میں محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مشکوک اور مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایئرپورٹ کے قریب پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار کر چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔