Friday, March 29, 2024

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی
March 12, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں نجی کمپنی کے دفتر میں گیس کا  سلنڈر پھٹنے سے  چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق  ایم بلاک  میں قائم دفتر میں  سلنڈر  پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی جس نےدفتر کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ چار افراد شیشے لگنے سے  زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں ایک زخمی اشتیاق کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ تین کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔