Saturday, May 4, 2024

لاہور ، مالک مکان کی گاڑی تلے آکر ملازمہ کی ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق

لاہور ، مالک مکان کی گاڑی تلے آکر ملازمہ کی ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق
May 22, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں مالک مکان کی گاڑی تلے آکر ملازمہ کی ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کے علاقے نصیر آباد میں مکان مالک کی گاڑی تلے آکر ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ہوئی۔ مالک مکان عدیل جہانگیر اپنے گھر سے گاڑی نکال رہا تھا جس دوران ملازمہ کی ڈیڑھ سالہ بچی صحن میں کھیلتی ہوئی گاڑی تلے آکرجان کی بازی ہار گئی ۔ بچی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملازمہ کی درخواست پر مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مالک مکان کو گرفتار کر لیا ۔