Friday, April 19, 2024

لاہور : مال روڈ پر کسانوں کا احتجاج‘ نرخ کم ہونے پر آلو کی بوریوں کو آگ لگا دی

لاہور : مال روڈ پر کسانوں کا احتجاج‘ نرخ کم ہونے پر آلو کی بوریوں کو آگ لگا دی
May 18, 2016
لاہور (92نیوز) کسان حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور کے مال روڈ پر کسان اتحاد کے دھرنے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک۔ نرخ کم ہونے پر آلو کی بوریوں کو آگ لگا دی۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے چودہ اضلاع سے آئے پی آر ایس پی اور کسان اتحادیونین کے سیکڑوں کارکنوں کا چیئرنگ کراس پر احتجاج پچھلے 12 گھنٹوں سے جاری ہے لیکن کوئی بھی حکومتی نمائندہ ان سے مذاکرات کے لیے نہ پہنچا۔ کسانوں نے آلو کی فصل میں نقصان کے باعث بوریوں کو آگ لگا کر احتجاج بھی کیا۔ کسانوں کا 5 رکنی وفد اپنے مطالبات لے کر سی سی پی او آفس گیا جہاں سی سی پی او امین وینس نے وعدہ کیا کہ ان کے مطالبات وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تک پہنچائے جائیں گے۔ کسان اتحاد یونین کے کارکن پرعزم ہیں کہ وہ اپنے مطالبات منوائے بغیرنہیں جائیں گے تاہم دن بھرکسی حکومتی نمائندے نے ان سے مذاکرات کرنے کی کوشش نہیں کی۔