Friday, April 19, 2024

لاہور، مال روڈ پر پنجاب لیکچررز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن کا تیسرے روز بھی احتجاج

لاہور، مال روڈ پر پنجاب لیکچررز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن کا تیسرے روز بھی احتجاج
March 29, 2019

 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کے باہر پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ اساتذہ نے پنجاب حکومت سے سروس اسٹرکچر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 چیئر نگ کراس مال روڈ پر پروفیسرز اور لیکچررز کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ حکومت پنجاب کو ہوش آیا اور نہ ہی محکمہ ہائیر ایجوکیشن داد رسی کے لیے پہنچ سکا۔

 مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عارضی بنیادوں پر تقرری والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ پے پروٹیکشن اور سروس اسٹرکچر بھی بحال کیا جائے۔

 دھرنے کے باعث مال روڈ اور نواح کی سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ میں شدید مشکلات ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔