Wednesday, April 24, 2024

لاہور مال روڈ منی ایکسچینج پر 3400 جعلی ڈالر ایکسچینج کراتے 2 ملزم پکڑے گئے، پولیس نے اعلیٰ افسر کی سفارش پر چھوڑ دیا

لاہور مال روڈ منی ایکسچینج پر 3400 جعلی ڈالر ایکسچینج کراتے 2 ملزم پکڑے گئے، پولیس نے اعلیٰ افسر کی سفارش پر چھوڑ دیا
May 24, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور پولیس نے جعلی ڈالر ایکسچینج کروانے والے 2 افراد کو پکڑا اور پھر اچانک چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے جعلی کرنسی میں ملوث 2افراد راو خلیل اور ریاست علی کو پکڑا تو ان سے 3400 ڈالر برآمد ہوئے۔ یہ واقعہ مال روڈ پر واقع منی ایکسچینج پر پیش آیا تاہم بعدازاں ڈالر جعلی ثابت ہوئے۔ کرنسی ایکسچینج انتظامیہ نے ملزموں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، پولیس نے پرچہ درج کیا لیکن گرفتاری ڈالے بغیر ملزمان کو چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزموں کو اعلیٰ افسر کی سفارش پر چھوڑا گیا۔ جعلی کرنسی معاملہ پر انچارج انویسٹی گیشن نوشاد علی سے موقف جاننے کی کوشش کی تو وہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ (