Friday, April 26, 2024

لاہور: لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید دو افراد دم توڑ گئے

لاہور: لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید دو افراد دم توڑ گئے
April 28, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ لاہور میں زیرعلاج مزید دو افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکتیس ہو گئی ہے۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ اٹھارہ مریضوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال ملتان سے خصوصی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا اور ان کے لیے الگ وارڈ بھی مخصوص کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز پہلے بارہ سالہ بچہ سانول زندگی کی بازی ہار گیا جس کے چند گھنٹوں بعد پینتالیس سالہ شبیر بھی دم توڑ گیا۔ اب تک لاہور میں زیرعلاج تین متاثرہ افراد دم توڑ چکے ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کے روز خاتون نصرت بی بی انتقال کر گئی تھی۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ پندرہ افراد اب بھی جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔