Thursday, April 25, 2024

لاہور: لیگی کارکن سمعیہ چودھری کی موت حادثاتی قرار

لاہور: لیگی کارکن سمعیہ چودھری کی موت حادثاتی قرار
January 8, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور پولیس نے لیگی کارکن سمعیہ چودھری کی موت کو حادثاتی قرار دے دیا۔ فرانزک رپورٹ کو بنیاد بنا کر مقدمہ خارج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف ایس اے کی رپورٹ پر لیڈی ڈاکٹر نے بھی اپنی حتمی رائے میں سمعیہ چودھری کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی قرار دی ہے۔

سمعیہ چودھری کے شوہر اور مقدمے کے مدعی محمد آصف نے بھی پولیس کو بتایا کہ اس کی اور اس کی بیوی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے اس حتمی رپورٹ کی بنیاد پر سمعیہ چوہدری کی موت کو حادثاتی قرار دے کرمقدمہ خارج کردیا۔