Thursday, April 25, 2024

لاہور: لیگی ایم این اے کے کمرے سےخاتون کی لاش برآمد

لاہور: لیگی ایم این اے کے کمرے سےخاتون کی لاش برآمد
November 27, 2016

لاہور (92نیوز) چمبہ ہاؤس لاہور کے کمرے میں چالیس سالہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ کمرہ ساہیوال سے لیگی ایم این اے چودھری اشرف کے نام پر بک کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق چالیس سالہ سمعیہ چودھری ساہیوال کی رہائشی تھی جو بائیس نومبر کو چمبہ ہاؤس کے کمرہ نمبر 26 میں ایم این اے چودھری اشرف کے ریفرنس سے رہنے آئی۔

پولیس کے مطابق آج کمرے میں سمیعہ چودھری کی لاش ملی، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں لیکن اس کی ناک سے خون اور منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔