Saturday, April 20, 2024

لاہور ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مال روڈ پر احتجاج ‏

لاہور ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مال روڈ پر احتجاج ‏
March 18, 2019

لاہور (92 نیوز) لاہور محکمہ صحت کی خواتین ملازمین نے ایک بار پھر فیصل چوک پر احتجاجی دھرنا دے دیا ، مظاہرین  کا کہنا ہے کہ 25 سال سے ایک ہی اسکیل پر کام کر رہی ہیں، سروس اسٹرکچر دیا جائے۔

لاہور کا مال روڈ ایک بھر احتجاج گاہ بن گیا  ، مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں سےآئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے  فیصل چوک  پر دھرنا دیدیا ۔

لیڈی ہیلتھ سپروائزر کا کہنا ہے کہ پولیو، ڈینگی سمیت ہر بیماری کو کنٹرول کرنا انکی ذمہ داری ہے ،لیکن نہ تو ترقی ہے اور نہ ہی کوئی سروس اسٹریکچر  دیا جاتا ہے ۔

احتجاجی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے احتجاج کیلئے جمع ہوئے ہیں اور مطالبات کی منظوری کے بغیر واپس نہیں جائیں گے ۔