Monday, September 16, 2024

لاہور ، لیڈی ایچیسن میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

لاہور ، لیڈی ایچیسن میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق
March 31, 2018

 لاہور (92نیوز) لاہور کے لیڈی ایچیسن میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

 لاہور کے لیڈی ایچیسن میں دوران ڈلیوری خاتون جاں بحق ہو گئی جس پر لواحقین بپھر گئے۔

 خاتون کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریِضہ دم توڑ گئی۔

 لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

 لواحقین نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں نے ڈلیوری کے دوران غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث خاتون کی ہلاکت ہوئی۔