Friday, March 29, 2024

لاہور ، لٹن روڈ کے دوہرے قتل کیس میں لا پتہ بچے کا سراغ مل گیا

لاہور ، لٹن روڈ کے دوہرے قتل  کیس میں لا پتہ بچے کا سراغ مل گیا
April 15, 2019

لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں دوہرے قتل کیس میں لا پتہ بچے کا سراغ مل گیا ۔ گزشتہ روز لٹن روڈ کے گھر سے ماں بیٹی کی چند روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جب کہ ایک بچہ لا پتہ پایا گیا تھا۔

گزشتہ روز مقتولہ کا والد کئی روز سے رابطہ نہ ہونے پر لٹن روڈ گھر پہنچا تو گھر میں بیٹی اور نواسی کی تشدد کے بعد تیزاب سے جھلسی لاشیں پائیں ، جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی ۔

پولیس کی آمد پر مقتولہ کے شوہر نے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ بچہ احمد ماں اور بہن کے ہمراہ رہتا تھا مگر وہ غائب ہے ۔

پانچ روز قبل موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ایک شخص احد کو گنگارام اسپتال کے قریب مسجد میں چھوڑ گیا تھا۔

ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےبچے کو تھانہ سول لائنز پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے بچہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا تھا۔